چلڈر ن ہسپتال میں میل بچہ ہی لایا گیا تھا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ

July 05, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)چلڈرن ہسپتال کے عملے پر بچہ تبدیل کرنے کے الزام کے معاملہ کی تحقیقات تین رکنی انکوائری کمیٹی نے میڈیکل ڈائریکٹر کو رپورٹ جمع کروادی جس میں کہا گیا ہے کہ میل بچہ ہی لایا گیا، بچے کا والد اسے گھکڑ سے تشویشناک حالت میں لایا، وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی ضرورت تھی، والد نے انکار کردیا، ڈاکٹرز کے مشورے کے خلاف اہل خانہ نے ڈسچارج کروالیا۔ والد نے بچے کا مزید علاج کروانے سے خود انکار کیا،چلڈرن اسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکا بچے کو لڑکی میں تبدیل کرنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔