واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین نے یوم شہدامنایا،ریلیاں

July 05, 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)محکمہ بجلی کے کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین کے زیراہتمام ’’یوم شہداء ‘‘ منایا- ملک بھر میں ریلیاں اور اجلاس کانعقاد کیاگیا،شہید کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔جنر ل سیکرٹری خورشیداحمد نے کہاہمار مطالبہ ہے کہ سٹاف کی کمی کو دور اوربجلی چوروں سے تحفظ فراہم کیاجائے۔ معیاری سیفٹی سامان مہیا کیا جائے اجلاس میں مطالبہ کیاگیا کہ نجی پاور ہاؤسوں کی مہنگی بجلی کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے، اجلاس میں خورشیداحمد ، اْسامہ طارق، حاجی محمد یونس ودیگر نے خطاب کیا۔