بجلی کی اووربلنگ کی روک تھام کے لئے بلنگ سسٹم پر چیک

July 05, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لیسکو نے اووربلنگ کی روک تھام کے لئے بلنگ سسٹم پر چیک لگا دیئے ہیں ، صنعتی صارفین کو لوڈ فیکٹر تک یونٹس چارج ہوں گے۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز سرور مغل نے اووربلنگ سے نقصانات پر مبنی مراسلہ افسران کو بھجوا دیا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ پچیس کے وی ٹرانسفارمرز کے حامل صارفین کو سو فیصد لوڈ فیکٹر پر یونٹس چارج ہوں گے ۔