کرپشن پرزیرو ٹالرنس،امن دشمنوں کی سازشیں ناکام بنائیں گے،آئی جی

July 05, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت فالو اپ آر پی اوز کانفرنس ہوئی جس میں صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز،ڈی پی اوزسمیت سینئر افسران نے شرکت کی ، پولیس افسر وں نے وزیراعلی مریم نواز شریف کی طرف سے پنجاب پولیس پر اعتماد کے اظہار اور اپنی فرنٹ لائن فورس قرار دینے پر اظہار تشکر کیا۔ سینئر پولیس افسران نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں ٹیم ورک سے صوبہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔ آئی جی پنجاب کا محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ آئی جی نے کہاکہ علما کرام، کمیونٹی لیڈرز، اداروں کے تعاون سے ملک اور امن دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔ مزید برآں آئی جی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 586 مقامات حساس مجموعی طور پر146 مقامات انتہائی حساس قرار دئیے گئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے ۔