کمشنر نے محرم روٹس کامعائنہ کیا،انسدادپولیو مہم کااجلاس

July 05, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنرلاہور زید بن مقصود نے ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کے محرم جلوس روٹس کے دورے کیے ،ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی ۔ کمشنر نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مزید برآں کمشنر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔