مختلف علاقوں سے تشدد زدہ سمیت 6 افراد کی لاشیں ملیں

July 05, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سپر ہائی وے جمالی پل کلہاڑا چوک کے قریب جھاڑیوں سےایک شخص کی لاش ملی، فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ، ملیر جناح اسکوائر کے قریب واقع ایک گھر سے 2 رو زپرانی 65 سالہ امین احمد ولد عظمت بیگ کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق ابتدائی طورپروجہ موت طبعی معلوم ہوتی ہے،کورنگی ڈھائی نمبر باقری پمپ کے قریب فٹ پاتھ سے55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، اولڈ کلفٹن پہاڑی والی مسجد کے قریب سے50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، عیسیٰ نگری بینک کے قریب فٹ پاتھ سے 70 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، سرجانی سیکٹر 5B پہلوان کے تھلے کے قریب سے60 سالہ نامعلوم سکیورٹی گارڈ کی لاش ملی، سردخانے منتقل کر دیا گیا ، علاوہ ازیں منگھو پیر ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار30 سالہ سکندر جاں بحق ہوگیا، کورنگی ایک نمبر ضیاءکالونی کے قریب واقع گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے45 سالہ اسلم جاں بحق ہوگیا، سپر ہائی وے فروٹ منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں 65 سالہ مریم زوجہ عبدالجبار اور 2 سالہ صارم ولد عبدالشکور ضعیف العمر خاتون اور کمسن بچہ جاں بحق ہوگئے۔