آئی ایم ایف کے تیار کردہ ظالمانہ بجٹ کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت مظاہرہ

July 05, 2024

کراچی ( اسٹِاف ر پو ر ٹر )جماعت اسلامی کے تحت حکومت اور آئی ایم ایف کے تیار کردہ ظالمانہ، عوام تاجر دشمن بجٹ،مہنگائی اور بجلی، گیس و پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف جمعرات کو ریگل چوک صدر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تاجروں نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی،امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جاگیرداروں اور وڈیروں پر ٹیکس عائد،تاجروں اور تنخواہ دار طبقے پر سے ٹیکس ختم ، کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لیکر اس کا فارنزک آڈٹ کیا جائے،کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ فری کیا جائے اور سستی بجلی فراہم کی جائے، امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمنٰ نے حق دو کراچی کے بعد ظالمانہ بجٹ،بدترین لوڈشیڈنگ اور آئی پی پیز کے خلاف حق دو عوام تحریک شروع کردی ہے اور ظالمانہ بجٹ کے خلاف اسلام آباد 12 جولائی کو دھرنے کی کال دی ہے، اہالیان کراچی دھرنے کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں، مظاہرے سے عتیق میر، محمود حامد، اسلم خان، جاوید حاجی عبد اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔