سیاست نہیں خدمت کے جذبہ پر کام کررہا ہوں، گورنر سندھ، علماء سے ملاقات

July 05, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاہے کہ میں سیاست نہیں بلکہ خدمت کے جذبہ پر کام کررہاہوں، محرم الحرام کے سلسلے میں اگرمقامی حکومت کو سڑکوں کی کارپیٹنگ اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے میں فنڈز کے مسائل درپیش ہیں تو میں ذاتی حیثیت میں بھی ان مسائل کو حل کرانے کے لئے تیارہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہائوس میں شیعہ علما ء کے ساتھ ملاقات اوراجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔