علماء ختم نبوت اور ناموس رسالتؐ پر ایک پیج پر ہیں، مفتی منیب الرحمٰن

July 05, 2024

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )پاکستان سنی تحریک کی جانب سے مفتی منیب الرحمنٰ کو حکومت پاکستان کیطرف سے ستارہ امتیاز ملنے پر ان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، تقریب سے مفتی منیب الرحمن ٰنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کے حلف نامے شامل ہونے چا ہیں ، ختم نبوت اور ناموس رسالت پر تمام علماء کرام ایک پیج پرمتحد ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، اگر عقیدہ ختم نبوت کیخلاف کوئی بھی قدم اٹھایا گیا ، شاداب رضا نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت بل پاس ہونے کے 50 برس مکمل ہونے پر نشتر پارک میں 6 ستمبر کو تاریخ ساز کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔