6 سے 41 لاکھ سالانہ تنخواہ، ٹیکس کٹوتی کا طریقہ کار جاری

July 05, 2024

کراچی (اسد ابن حسن) فیڈرل بورڈ اف ریونیو نے تنخواہ دار طبقہ جو سال میں 6لاکھ سے 41لاکھ روپے سالانہ تنخواہ وصول کرتا ہے اس پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ ماہانہ 50ہزار یعنی سال میں چھ لاکھ تخواہ وصول کرنے والے پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ چھ سے 12لاکھ وصول کرنے والے پر چھ لاکھ سے اوپر پانچ فیصد۔ 12لاکھ سے 22لاکھ تک 30 ہزار فکسڈ اور 12 لاکھ سے اوپر 15 فیصد۔ 22 لاکھ سے 32 لاکھ تنخواہ پانے والے پر ایک لاکھ 80 ہزار فکسڈ اور 22 لاکھ سے اوپر پر 25 فی صد۔ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے سالانہ پرچار لاکھ تیس ہزار فکسڈ اور 32 لاکھ سے اوپر 30 فیصد اور 41 لاکھ روپے سے اوپر تنخواہ پانے والوں پر سات لاکھ روپے فکسڈ اور 41 لاکھ سے اوپر 35 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ مذکورہ طریقہ کار کی اگاہی ان لینڈ ریونیو افیسر امانت علی نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افیسر بہاولپور کو یکم جولائی کو تحریری مراسلے کے ذریعے بھجوائی ہے۔