پاکستان ٹیم میں سیاست و گروپنگ پر نظر، کون کیا کر رہا تھا پتا چل جائیگا، محسن نقوی

July 05, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں سیاست اور گروپنگ کو دیکھ رہے ہیں، ورلڈکپ میں ڈریسنگ روم میں کون کھلاڑی ہدایات پر عمل کررہا تھا کون نہیں، سب پتا لگ جائیگا۔ بھارتی خدشات کے باوجود پر امید ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔ بھارتی ٹیم کے آنے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے،مگر اچھی خبر ہوگی۔ سینٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس اور کارکردگی کے ساتھ مشروط کردیا ۔وہ لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لیگز کھیلنے والے کھلاڑی سن لیں پہلے پاکستان بعد میں کچھ اور، دو سے زیادہ این او سی نہیں دے سکتے ۔ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازم ہوگا۔