بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ کے 20 فیصد منصوبے فراڈ ہوتے ہیں، وزیر تجارت کا انکشاف

July 05, 2024

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت جام کمال نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ کے 20 فیصد تک منصوبے فراڈ ہوتے ہیں، گمنام اور فراڈ منصوبے دور دراز علاقوں کے ڈلوائے جاتے ہیں تاکہ رسائی نہ ہو۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے موجودہ بجٹ میں بھی کئی ایسے منصوبے ہیں، جو سیاستدانوں کے نہیں ہیں، فراڈ منصوبے گمنام ہوتے ہیں جن کا کوئی اونر نہیں ہوتا، ان گمنام اسکیموں کے پیچھے پورا مافیا ہوتا ہے جو منصوبے منظور کرواتا ہے اور ٹینڈرز کے پیچھے پورا مافیا کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں کئی ایسے منصوبے رکھے گئے جو سیاستدانوں کے نہیں، زیادہ تر ایسے منصوبے اریگیشن کے ہوتے ہیں، گمنام اور فراڈ منصوبے دور دراز علاقوں کے ڈلوائے جاتے ہیں تاکہ رسائی نہ ہو۔

وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ سینیٹرز کے علاوہ ایسے لوگ بھی منصوبے ڈلوا لیتے ہیں جو الیکشن ہار چکے ہیں۔