کراچی، چوبیس گھنٹوں میں ہیٹ ویو سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

July 05, 2024

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ہیٹ ویو سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ صرف 56افراد متاثر ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی سہولتیں دیکر گھروں کو روانہ کر دیا گیا ۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداد وشمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران جناح اسپتال کراچی میں 6،سول اسپتال کراچی میں 6، کورنگی اسپتال میں 1، لیاقت آباد اسپتال میں 10، نیو کراچی اسپتال میں 16، عباسی شہید اسپتال میں 8اور قطر اسپتال میں 1شخص کو لایا گیا جنہیں گرمی نے متاثر کیا تھا تاہم ان تمام افراد کو طبی امداد دے کر گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔