ایدھی فاؤنڈیشن کے تین سرد خانوں میں 122 میتوں کو رکھوایا اور غسل کرایا گیا

July 05, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایدھی فاؤنڈیشن کے تین سرد خانوں میں بدھ کو122میتوں کو رکھوایا اور غسل کرایا گیا جس کے بعد تیرہ دنوں کے دوران ایدھی سرد خانوں میں رکھوائی اور غسل کرائی گئی میتوں کی تعداد1553ہوگئی ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق منگل کو 114،پیر کو 123،اتوار کو 118، ہفتے کو 104اورجمعے کو142 متیں رکھوائی گئیں۔26 جون کو 127 اور 25جون کو 141میتیں جبکہ 24جون کو 134اور 23جون کو 128میتیں لائی گئی تھیں۔