ایم ڈی سوئی سدرن، چیئرپرسن بورڈ میعاد ختم ہونے کے باوجود عہدوں پر موجود

July 05, 2024

اسلام آباد ( عاطف شیرازی) ایم ڈی سوئی سدرن اور چیئرپرسن بورڈ کےمیعاد ختم ہونے کے باوجود اپنے عہدوں پر براجمان ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر وزیراعظم آفس کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عمرن منیار کا تین سالہ کنٹریکٹ تین فروری 2024کو ختم ہو گیا تھا جبکہ بورڈ کی چیئرپرسن شمشاد اختر کے عہدے کی مدت اکتوبر 2022 میں ختم ہو چکی تھی مگر دونوں افسران تاحال عہدے پر براجمان ہیں، وزیراعظم سوئی سدرن میں ایم ڈی اور چیئرپرسن کی مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود تعیناتی نہ ہونے پر شدید ناراض ہیں کہ کیسے چیئر پرسن تین سال اور ایم ڈی پانچ ماہ سے مدت ختم ہونے کے باوجود عہدوں پر قائم ہیں۔