پاکستان اور بیلاروس کا تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

July 05, 2024

آستانہ(اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آستانہ میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر شہباز شریف سے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے بیلا روس کے صدر کو حکومت پاکستان کی برآمدات میں اضافہ، عوامی مالیات کی مضبوطی اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی بحالی کی پالیسی کے بارے بتایا۔