سونا فی تولہ 1000؍ روپے مہنگا

July 05, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں1000روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2345ڈالر سے بڑھ کر 2355ڈالر فی اونس ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1000روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 300روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے 2لاکھ 8 ہزار 590روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 2850 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔