چناب‘ نیلم پر متنازع بھارتی منصوبے‘ عالمی عدالت آج سماعت کریگی

July 05, 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) دریائے چناب اور نیلم پر متنازع بھارتی پن بجلی منصوبوں کی تعمیرکے معاملے پر عالمی ثالثی عدالت پاکستان کی درخواست پر ہیگ میں آج سماعت کریگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے دونوں منصوبوں کے ڈیزائن پربھی اعتراضات اٹھادئیے۔

باخبر ذرائع کے مطابق پاکستانی ماہرین اور عالمی ثالثی عدالت کے جج اورماہر دونوں منصوبوں کا دورہ کر چکے ہیں اور انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبے میں سندھ طاس معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔