رضوان احمد شیخ سینئر جوائنٹ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات

July 05, 2024

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔تقرری کے منتظر سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گر یڈ20کے افسر ان محمد عثمان اور محمد فیاض کو جوائنٹ سیکر ٹری وزارت دفاع کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ۔ جوائنٹ سیکر ٹری اوورسیز پا کستانیز ڈویژن اور سیکر ٹیر یٹ گروپ کی گریڈ20کی افسر نیلو فر حفیظ کو جوائنٹ سیکر ٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی،سیکر ٹیر یٹ گروپ کی گریڈ بیس کی او ایس ڈی عائشہ زرین صدیق کو جو ائنٹ سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈو یژن، سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ 21کے ا وا یس ڈی رضوان احمد شیخ کو سینئرجوائنٹ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی ،سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر خلیق الر حمن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ۔تقرری کے منتظر سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گر یڈ بیس کے افسر امجد احمد کو جوائنٹ سیکرٹری دفاعی پیداوار ڈویژن، سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیع الحق کو ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس۔ سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عبدالرحمان گوہر کو ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آ فس ، ڈپٹی سیکریٹری امتیاز اصغر کو وزارتِ دفاعی پیداوار سے خزانہ ڈویژن ملٹری فنانس وِنگ تعینات کیا گیا ۔ ڈپٹی سیکریٹری آمنہ شبیر کا خزانہ ڈویژن سے خزانہ ڈویژن ملٹری فنانس وِنگ تبادلہ منسوخ کیا گیا ۔