انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے تک مہنگا

July 05, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے تک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں 2روپےتک کا اضافہ، پاؤنڈ بھی2.43روپے تک مہنگا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 278.30روپے سے بڑھ کر 278.40روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 278.60روپے پر برقرار رہی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کے اضافے سے 277.70روپے سے بڑھ کر 277.75 روپے ہو گئی تاہم قیمت فروخت 2پیسے کی کمی سے 280.25 روپے سے کم ہو کر 280.23روپے ہو گئی، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.96 روپے کے اضافے سے 295.17روپے سے بڑھ کر 297.13 روپے اور قیمت فروخت 2روپے کے اضافے سے 298.02روپے سے بڑھ کر 300.02 روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 2.43روپے کے اضافے سے 348.71 روپے سے بڑھ کر 351.14روپے اور قیمت فروخت 2.41روپے کے اضافے سے 352.06 روپے سے بڑھ کر 354.47روپے ہو گئی۔