نامور اداکار بہروز سبزواری اور اُنکی اہلیہ سفینا شیخ آج ”ہنسنا منع ہے“ کی مہمان

July 05, 2024

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نامور اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ58برس سے شوبز انڈسٹری میں کام کررہا ہوں لیکن اپنے اسکینڈلز کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں چلنے دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ میرا حقیقی اسکینڈل میری بیوی کے ساتھ گذشتہ 38 برس سے چل رہا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران اُن کی اہلیہ اہلیہ سفینا شیخ بھی موجود تھیں۔ دونوں شرکاء سے حاضرین نے بھی من پسند سوال پوچھے، بہروز سبزواری نے شو کے دوران اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اس کے علاوہ اُن کے ساتھ گیمز کا مقابلہ بھی ہوا۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں قہقہوں سے بھر پور شو ناظرین جمعہ کی شب 11 بجکر5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔