شریف خاندان میں وزارت عظمیٰ کی جنگ جاری ہے، بیرسٹر سیف

July 05, 2024

پشاور(اسٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں وزارت عظمیٰ کی جنگ جاری ہے، نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننے کیلئے کوشاں ہیں ، نواز شریف اور شہباز شریف گروپ آپس میں مست و گریباں ہیں، پنجاب جیسا اہم صوبہ ٹک ٹاکر سہیلیوں کے حوالے کیا گیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے بہتے آنسو شریف خاندان میں اختلافات کا ثبوت ہیں، نواز شریف گروپ بمقابلہ شہباز شریف گروپ آپس میں مشت و گریباں ہیں۔ شہباز شریف کی گردن اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کے ذریعے دبائی گئی ہے، مریم کا ہدف بھی شہباز شریف اور اس کی حکومت ہے ، کرسی کی اس اندرونی لڑائی میں عوام رل رہے ہیں، عوام کے مسائل کی خاندان شریفیہ کو پرواہ نہیں۔