تحریک انصاف کا ہزارہ ڈویژن میں بھی سیکرٹریٹ قائم کرنے کا اعلان

July 05, 2024

ایبٹ آباد ( نمائندہ جنگ )پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے جنوبی اضلاع کے بعد ہزارہ ڈویژن میں بھی سیکرٹریٹ قائم کرنے کا اعلان کر دیا، فیصلہ سے ہزارہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، کمشنرکوتیار یا ں مکمل کرنےکی ہدایت ۔ایبٹ آباد میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری بیٹھیں گے اورہزارہ ڈویژن کے مسائل ہزارہ میں ہی حل ہونگے۔ صوبائی حکومت کے فیصلہ سے ہزارہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔عمران خان کے ویژن کے مطابق اختیارات کی منتقلی سے صیح ثمرات ملیں گے اور ہزارہ اور جنوبی اضلاع ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے۔ وزیر اعلی خیبر پختون خوا اس کا باقاعدہ اعلان آج مانسہرہ کے جلسہ عام میں کرینگے۔اس سلسلہ میں اسلام آباد خیبر پختون خوا ہاؤس میں سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی ارشد ایوب خان ،صوبائی وزیر مال نذیر عباسی ،صوبائی مشیر سیاحت زاہد چن زیب ،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان ،علی اصغر خان ،شہزادہ گشتاسپ خان پرنس نواز خان،ممبران خیبر پختونخوا اسمبلی سردار رجب عباسی ،افتخار جدون ،اکرام غازی ،منیر حسین لغمانی ایڈو،کیٹ تاج خان ترند انجنیر زبیر خان ملک عدیل اقبال کے علاوہ ہزارہ کے ودیگر ممبران اسمبلی نے شرکت کی ۔جس میں فیصلہ کیا گیا سیکرٹریٹ کیلئے جلد نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔