غیر قانونی طریقے سے ملتان میں رہائش پذیر سعودی شہری ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

July 05, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) غیر قانونی طریقے سے ملتان میں رہائش پذیر سعودی باشندہ جاں بحق، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں سعودی باشندہ السلیمان حسین بشیر اپنے دوست محمد رمضان کے پاس الرحمان گارڈن سٹیڈیم کے قریب رہائش پذیر تھا جس کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر جاں بحق ہوگیا ،پولیس کی ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ سعودی باشندہ غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں اپنے دوست کے پاس رہائش پذیر تھا جو25اگست 2022کو جدہ سے وزٹ ویزہ پر ملتان پہنچا تھا مذکورہ سعودی باشندہ کا ویزہ 23نومبر 2022کو ختم ہوگیا تھا جو اپنے دوست محمد رمضان کے پاس غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر ہوگیا مذکورہ باشندے کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی جہاں ڈاکٹرز کے مطابق سعودی باشندے کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی پولیس نے وقوعہ کی بابت سعودی ایمبیسی سے رابطہ کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کا عمل شروع کردیا۔