ملتان، ڈکیتی و چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب 4گینگز کے 9کارندے گرفتار ،52لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

July 05, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات مطلوب 4 گینگز کے 9 کارندے گرفتار کر کے 52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان سے 25 موٹر سائیکل، ساڑھے 20 لاکھ روپے اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے،قادر پورراں پولیس نے چوری کی وارداتوں میں مطلوب نجمہ گینگ کے 2 کارندوںکو گرفتار کر کے ساڑھے 19 لاکھ روپے برامد کیے،بدھلہ سنت پولیس نے ڈکیتیاور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب بیبہ گینگ اور ماچھی گینگ کے 4 کارندوںکو گرفتار کر کے 11 موٹرسائیکل، 3 موبائل فونز اور 1 لاکھ 17 ہزار روپے برآمد کر لیے،الپہ پولیس نے رانجھا گینگ کے 3 کارندے گرفتار کر کے 14 موٹر سائیکل برآمد کر لیے، علاوہ ازیں گرفتار ملزمان کی مدد سےچوری و ڈکیتی کی 37 وارداتوں کا سراغ لگایا گیا۔