ملتان، گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا ،حالت تشویشناک،نشتر ہسپتال منتقل

July 05, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل، پولیس نے کارروائی شروع کردی ،تفصیل کے مطابق بدھلہ سنت پولیس کو چک3سے ارش نے اطلاع دی کہ میری بیٹی شمیم بی بی کو اس کے شوہر نے گھریلو ناچاقی پر طیش میں آکر چہرے پر تیزاب پھینک دیا جسے ریسکیو1122کی مددسے تشویشناک حالت میں علاج معالجہ کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کیا، ڈاکٹرز کے مطابق مذکورہ خاتون کا چہرہ جھلس گیا ہے اور حالت تشویشناک ہے، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم شوہر کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔