اغوا برائے تاوان میں ملوث ایس ایچ او شجاع آباد، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو چارج شیٹ جاری

July 05, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہری کو اغوا کر کے پانچ لاکھ روپے تاوان وصول کرنے والےایس ایچ او تھانہ صدر شجاع آباد سمیت سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو چارج شیٹ جاری، ڈی ایس پی صدر انکوائری افسر مقرر، ذرائع کے مطابق تھانہ صدر شجاع آباد کے ایس ایچ او شیخ سلیم نے ایک نجی عقوبت خانہ بنا رکھا تھا جہاں شہریوں کو حبس بے جا میں رکھ کر ان سے رقم وصول کی جاتی تھی، ایس ایچ او نے چندروز قبل بھی ایک شہری کو اٹھایا اور مذکورہ جگہ پر رکھ کر اس سے پانچ لاکھ روپے رقم وصول کی اور اس پر معمولی نوعیت کا مقدمہ درج کرکے ریمانڈ حاصل کرلیا، بعد ازاں متاثرہ شہری ایس پی صدر ڈویژن کے سامنے پیشں ہوا اور تمام رووارد سنائی،ایس پی صدر کی جانب سےجواب طلبی پر ایس ایچ او تھانہ صدر شجاع آباد شیخ سلیم، سب انسپکٹر وقاص اور کانسٹیبل شہزاد مجرم قرار پائے جن کو چارج شیٹ کرکے ڈی ایس پی شجاع آباد مرتضیٰ سیال کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے۔