مختلف علاقوں سے ماں بیٹے ،چارلڑکیوں سمیت سات افراد اغواء

July 05, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ماں بیٹے ،چارلڑکیوں سمیت سات افراد کو اغواءکرلیاگیا۔ تھانہ رتہ امرال کو کبیر حسین نے بتایاکہ اس کی 45 سالہ ہمشیرہ (ز)بی بی ،تھانہ رتہ امرال کو حاجی محمدریاض خان نے بتایا کہ میرا بیٹا ارسلان عمر18سال اغواء ہو گیا۔تھانہ ویسٹریج کوسلیم اختر نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ن) اپنے بیٹے آیان کے ہمراہ ویسٹریج بازار گئی جو واپس نہ آئی۔تھانہ آراے بازار کو سید بادشاہ نے بتایا کہ اس کی19سالہ بہن (ر) ،تھانہ ائرپورٹ کو محمد راشدکیانی نے بتایا کہ اس کی بیوی (ز) بی بی ،تھانہ ٹیکسلاکو محمد احتشام علی اسلم نے بتایاکہ اس کی بیوی (ع) اغوا ء ہو گئی ۔