اسلام آبادکیلئے اربن ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ

July 05, 2024

اسلام آباد (نیو زرپورٹر)اسلام آ باد میں سٹیٹ آف دی آرٹ بس ٹرمینل کے قیام کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئر مین نے ہدایت کی کہ بس ٹرمینل کے قیام کے لئے سٹڈی کرکے تین سے چار سائٹس کی نشاندھی کی جائے۔ اجلاس میں اسلام آباد کے لئے اربن ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ دریں اثناءچیئر مین سی ڈی اے نے علی الصبح اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے سواں پل، جا پان انڈر پاس، ریلوے پل، بھندر پل اور منصوبے کے دیگر سیکشنز پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری منصوبے پر تعمیراتی کام 14اگست 2024تک مکمل کر کے منصوبے کا افتتاح کر دیا جائے گا۔