عوام کو حق کے حصول کیلئے جدوجہد پر آمادہ کیا جائے،جما عت اسلامی خواتین

July 05, 2024

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ پنجاب شمالی کی ناظمہ ثمینہ احسان اور ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کا خیر مقدم کر تے ہوئے"حق دو عوام کو تحریک" میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے تمام ارکان کو ہدایات جاری کیں کہ نچلی سطح پر حلقہ دروس کے ذریعے عوام میں اس تحریک کو عام کیا جائے اور لوگوں کو مایوسی سے نکال کر جرات مندانہ طریقے سے اپنےحق کے حصول کےلیے جدوجہد پر آمادہ کیا جائے۔