حکومت اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے معاملات کا نو ٹس لے،پاسرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی

July 05, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاسرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن پر بد انتظامی کے الزامات عائد کرتے ہوئے حکومت سے نو ٹس لینے کا کا مطالبہ کر دیا۔ایکشن کمیٹی کے سربراہ محمد سلیم نے او ای سی کی ناقص پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورین ایمپلائمنٹ سسٹم کو ری ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے،او ای سی پاسرز خواتین امیدواروں کو کورین فیکٹریوں میں پروموٹ کیا جائے۔ روسٹرم پر پہلے سے موجود امیدواروں کے اجراء تک اگلی قرعہ اندازی نہ کی جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار او ای سی پاسرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔محمد سلیم کا کہنا تھا کہ پچھلے برس پاکستان کا کوٹہ دوسرے ممالک لے گئے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔