برطانیہ میں لیبر پارٹی کی حکومت آئے گی: ناز شاہ

July 05, 2024

لیبر پارٹی کی رہنما ناز شاہ—فائل فوٹو

لیبر پارٹی کی رہنما ناز شاہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں لیبر پارٹی کی حکومت آئے گی۔

برطانوی عام انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی نے ملک میں تباہی مچائی، برطانیہ میں اب تبدیلی آئے گی، معاشی استحکام آئے گا۔

لیبر پارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ مشکل حالات تو پہلے سے ہی ہیں، 14 سال میں ملک کی معیشت تباہ کر دی گئی، معیشت کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، راتوں رات معاشی استحکام نہیں آئے گا۔

ناز شاہ نے کہا ہے کہ نہیں چاہتے کہ ملک کو زیادہ قرضوں میں ڈالیں، چاہتے ہیں کہ ملک و عوام کی ترقی ہو لیکن یہ آسان نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں تاریخی اکثریت ملی ہے، عوام نے صاف صاف بتا دیا کہ انہیں تبدیلی چاہیے۔

لیبر پارٹی کی رہنما نے مزید کہا ہے کہ فلسطین کا دکھ مجھے بھی ہے، ہمیں پارلیمنٹ میں مضبوط آواز چاہیے، میں خاندانی سیاست کی نمائندگی نہیں کرتی۔

ناز شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر کی بیٹی ہوں، کشمیر کی نمائندگی کرتی تھی اور کرتی رہوں گی۔