سعودی وزیرِ خارجہ کی غزہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی سینئر کوآرڈینیٹر سے ملاقات

July 05, 2024

تصویر بشکریہ سعودی میڈیا

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی سینئر کوآرڈینیٹر برائے غزہ سگریڈ کاگ سے ملاقات کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہوئی۔شہزادہ فیصل بن فرحان ان دنوں یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی وجہ سے میڈرڈ میں موجود ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور تباہی کو روکنے کے لیے جنگ بندی تک پہنچنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں سعودی سفیر اور دیگر شخصیات بھی شریک تھے۔