صحرائے تھر میں شدید گرمی کے باعث 30 مور ہلاک: متعدد بیمار

July 05, 2024

---فائل فوٹو

صحرائے تھر میں شدید گرمی کے باعث مختلف دیہاتوں میں موروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

علاقہ مکین کے مطابق تحصیل اسلام کوٹ کے نواحی دیہاتوں میں 15 سے زائد مور ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسی طرح گاؤں موڑانو، سرنگھو، کہڑی موڑانی میں بھی 15مور ہلاک جبکہ متعدد بیمار ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف حکام کو ویڈیو بھیج کر اطلاع دے دی ہے، ابھی تک علاج کے لیے ٹیمیں نہیں بھیجی گئیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز کا کہنا ہے کہ شدید گرمی، خوراک اور پانی کی کمی سے مور بیمار پڑجاتے ہیں، جَلد ٹیم بھیج کر موروں کے علاج کو یقینی بنایاجائے گا۔