سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی اپنی نشست ہار گئیں

July 05, 2024

لز ٹرس--- فائل فوٹو

کنزرویٹیو پارٹی کی رہنما و سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی اپنی نشست ہار گئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لز ٹرس کو لیبر پارٹی کے ٹیری جیرمی سے 600 ووٹ سے شکست ہوئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم لز ٹرس نے تسلیم کرلیا کہ کنزرویٹیو نے ڈیلیور نہیں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کنزرویٹیو نے ان پالیسیوں پر کافی حد تک ڈیلیور نہیں کیا جو لوگ چاہتے ہیں، تسلیم کرتی ہوں کہ ہماری پارٹی ٹیکس کم رکھنے اور امیگریشن کو کم کرنے میں ناکام رہی۔

لز ٹرس نے کہا ہے کہ بطور وزیراعظم مختصر دور میں چیزوں کو درست کرنے کا موقع ملا تھا، فرنٹ لائن میں رہنا چاہتی ہوں یا نہیں، یہ سوچنے کے لیے تھوڑا وقت چاہیے۔

دوسری جانب برطانیہ کے عام انتخابات میں خواتین امیدواروں کی بڑی تعداد نے کامیابی حاصل کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تقریباً 242 خواتین امیدوار کامیاب ہوئی ہیں، اس تعداد میں کچھ اضافے کا بھی امکان ہے۔