برطانوی انتخابات میں برمنگھم پیری بار میں بڑا اپ سیٹ

July 05, 2024

ایوب خان--- فائل فوٹو

برطانوی انتخابات میں برمنگھم پیری بار میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔

یہاں سے لیبر پارٹی کے خالد محمود کو آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان نے سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان نے سخت مقابلے کے بعد صرف 500 ووٹوں کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

خالد محمود 2001ء سے برمنگھم پیری بار سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے چلے آ رہے تھے اور وہ سینئر ترین مسلمان پارلیمنٹیرین تھے۔