پنجاب: محرم الحرام میں قیام امن کیلئے فوج و رینجرز کی خدمات طلب

July 05, 2024

محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں قیام امن کےلیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محرم میں امن و امان کے قیام میں پولیس کی معاونت کےلیے فوج اور رینجرز کو طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کےلیے فوج اور رینجرز کی 150 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں فوج کی 69 اور رینجرز کی 81 کمپنیاں تعینات کرنے کےلیے خط لکھا گیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب پولیس کی درخواست کے مطابق خط سیکیورٹی میں معاونت کے لیے لکھا گیا۔