پی ٹی آئی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے کارکن رضوان احمد کو گرفتار کر لیا گیا، رؤف حسن

July 05, 2024

رؤف حسن : فوٹو فائل

ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے کارکن رضوان احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایک بیان میں رؤف حسن نے کہا کہ آخری اطلاعات کے مطابق وہ ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں، رضوان احمد کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ رضوان احمد کو رہا کیا جائے اور ایسے جبر کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عامر مغل کو جلسے کےلیے این او سی دیا گیا، کل رات کو جلسہ کروانے کےلیے کام شروع کیا تو کرین آپریٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔