پاکستان شاہینز، قومی ریڈ بال اسکواڈ میں 2 میچز کھیلے جائیں گے

July 05, 2024

پاکستان شاہینز کے کھلاڑی قومی ریڈ بال اسکواڈ کے ممبران کے خلاف پریکٹس میچ کھیلیں گے۔

ریڈ بال اسکواڈ اور پاکستان شاہینز کا کیمپ ان دنوں کراچی میں جاری ہے، آسٹریلیا روانگی سے قبل شاہینز کےلیے 2 پریکٹس میچز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ففٹی اوورز پر مشتمل یہ 2 پریکٹس میچز ریڈ بال پری سیزن کیمپ کے اختتام پر ہوں گے، ممکنہ طور پر یہ میچز 9 اور 10 جولائی کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

ریڈبال ٹیم کے عبداللّٰہ شفیق، سعود شکیل، سرفراز احمد، فیصل اکرم اور امام الحق شامل ہیں۔

پری سیزن ریڈبال کیمپ میں محمد ہریرہ، عمید بن یوسف، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی شریک ہیں۔