پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر ایف آئی اے لاہور نے انکوائری شروع کر دی

July 05, 2024

علامتی فوٹو

پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے لاہور نے انکوائری شروع کر دی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیسکو کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز اور ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی کو نوٹس جاری کر دیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لیسکو افسران سے بلنگ کا ڈیٹا اور دیگر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون نے کہا کہ اووربلنگ بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اووربلنگ کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔