لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس پر سابق جج شاہد جمیل کے سنگین الزامات

July 05, 2024


لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس امیر بھٹی پر سابق جج لاہور ہائیکورٹ شاہد جمیل نے سنگین الزامات عائد کردیے۔

سابق جج لاہور ہائیکورٹ شاہد جمیل نے سوشل میڈیا ٹاک شو ٹاک شاک میں اعزاز سید سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جسٹس امیر بھٹی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے داماد کو سیاسی فائدہ پہنچایا۔

جسٹس (ر) شاہد جمیل نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کوئی کیس آتا تھا تو سابق چیف جسٹس امیر بھٹی ایک مخصوص جج کے پاس لگاتے تھے۔