محرم میں انٹرنیٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کرنے کی خبریں درست نہیں، وزارت داخلہ

July 05, 2024

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ محرم میں انٹرنیٹ بند کرنے کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد کرنے کی خبریں درست نہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے، صوبوں کی طرف سے درخواستوں پر وزارت داخلہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے بھی اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔

وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ابھی کسی صوبے کی درخواست منظور کی ہے نہ مسترد۔