’’ہمت کارڈ‘‘ پنجاب میں 4 لاکھ رجسٹرڈ معذور افراد کی مالی مدد کے لئے تصدیق شروع، سہ ماہی 7500 روپے ملیں گے

July 16, 2024

لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب حکومت نے معذور افراد کی مالی امداد کے لئے ’’ہمت کارڈ‘‘ کے اجراء کے حوالے سےصوبے بھر میں4لاکھ سے زائد رجسٹرڈ معذور افراد کی فیلڈ ویری فیکیشن کا کام شروع کردیا ہے۔ معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے معذور افراد کی رجسٹریشن کا سسٹم2022میں شروع کیا گیا تھا۔ حکومت کی طرف سے جاری کرائٹیریا کے مطابق معذور افراد صرف ان کو تسلیم کیا جاتا ہے جنکو میڈیکل بورڈ معائنے کے بعد باقائدہ سرٹیفکیٹ ایشو کرتا ہے۔