سلمان خان نے اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی پر کیا کہا؟

July 16, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی کاروباری شخصیت مکیشں امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بیان جاری کیا ہے۔

اس سے قبل اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سمیت دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اب سوشل میڈیا پر سلمان خان نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کو مبارک باد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سلمان خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں نے آپ کی ایک دوسرے کے لیے اور ایک دوسرے کے خاندانوں کے لیے محبت دیکھی، کائنات نے آپ کو ملایا ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے والدین بننے پر ڈانس کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سمیت دنیا بھر سے مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو ہونے والی شبھ آشیرواد کی تقریب میں وزیرِ اعظم نریندر مودی بھی شریک ہوئے تھے، انہوں نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو تحفہ بھی دیا تھا۔