مہنگی ترین بجلی پیدا کر کے غریب پر سارا بوجھ ڈال دیا گیا: مزمل اسلم

July 16, 2024

مشیرِ خزانہ مزمل اسلم---فائل فوٹو

مشیرِ خزانہ برائے خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پن بجلی اور دیگر وسائل سے پیدا ہونے والی بجلی سستی ہے، سالانہ کیپسٹی چارجز نئے ڈیم بنانے کی لاگت جتنے ہیں۔

مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تمام بجلی گھر نواز شریف کے لگائے ہوئے ہیں، جو پاکستان کو لوٹ کر کھا گئے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کچھ بجلی گھر پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں بھی لگے تھے۔

مشیرِ خزانہ کے پی کے نے یہ بھی کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں 1 سال سے تیل کی قیمت 75 سے 85 ڈالرز کے درمیان مستحکم ہے۔