مظفرگڑھ: شوہر نے بیوی اور بھائی کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے خودکشی کرلی

July 16, 2024

علامتی تصویر۔

مظفرگڑھ میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور اپنے بھائی کو قتل کردیا اور گلے پر چھری پھیر کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بیوی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا، اس کا بھائی بھابھی کو بچانے آیا تو اسے بھی قتل کردیا۔

بعد میں اس نے اپنے گلے پر بھی چھری پھیر کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم آئس کے نشے کا عادی تھا اور اکثر بیوی کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہتا تھا۔ تینوں افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال جتوئی منتقل کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔