پاکستان سے دہشت گردی کا عفریت ختم کرکے دم لیں گے، وزیراعظم

July 16, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا عفریت ختم کرکے دم لیں گے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہی مرکز صحت پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی۔

انہوں نے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 جوانوں، 2 بچوں، خواتین ہیلتھ ورکرز اور چوکیدار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے شہدا کےلیے مغفرت اور اُن کے اہل خانہ کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشت گردی کا عفریت ختم کرکے دم لیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کےلیے قوم اور افواجِ پاکستان شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بزدل دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، یہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔