راولپنڈی: عاشورہ کے پیش نظر میٹرو بس سروس جزوی معطل رکھنے کا فیصلہ

July 16, 2024

فائل فوٹو۔

راولپنڈی میں 10 محرم الحرام کے پیش نظر میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈیمیٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صدر سے فیض آباد تک معطل رہے گی۔

انتظامیہ کے مطابق فیض آباد سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔