حنا خان کو کیموتھراپی کے دوران کس چیز نے ہمت دی؟

July 17, 2024

حنا خان--- فائل فوٹو

کینسر سے زندگی کی جنگ لڑتی بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ حنا خان نے بتایا ہے کہ کیموتھراپی کے دوران مسلسل تکلیف میں کیا چیز انہیں ہمت دیتی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مسلسل تکلیف میں ہونے اور اس سے نبرد آزما ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں اسپتال کے کمرے سے اپنی تصویر شیئر کی ہے، جس میں ان کا چہرہ تو نظر نہیں آ رہا مگر انہیں اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کیموتھراپی کے مراحل سے گزرتے ہوئے دعا کی درخواست کی اور اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایک اور دن، دعا۔

انہوں نے اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے اگلی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ مسلسل تکلیف میں رہتے ہوئے ہر دوسرا لمحہ تکلف میں گزر رہا ہے، تکلیف میں ہونے کے باوجود مسکرا رہی ہوں، بتا نہیں رہی لیکن تکلیف میں ہوں، یہ کہہ تو رہی ہوں کہ میں ٹھیک ہوں لیکن تکلیف میں ہوں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے سرخ دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے جس پر پٹی لپٹی ہوئی ہے۔

حنا خان نے اس مشکل لمحات میں کیسے ہمت یکجا کی؟ کیسے اس تکلیف نے نبرد آزما ہو رہی ہیں؟ یہ بتاتے ہوئے ایک اور انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔

انہوں نے اسپتال کے ہاؤس کیپنگ ڈپارٹمنٹ سے موصول ہونے والا خط شیئر کیا ہے جس میں ان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ محبت اور بہت زیادہ محبت مجھے اس مشکل وقت سے گزرنے کی ہمت دے رہی ہے۔