کراچی میں گرمی بڑھتے ہی مختلف علاقوں میں لاشیں ملنے کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا

July 18, 2024

فوٹو فائل

کراچی میں گرمی بڑھتے ہی مختلف علاقوں میں لاشیں ملنے کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے 20 لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے زیادہ تر افراد نشے کے عادی لگتے ہیں، شہر کے مختلف مقامات سے آج 8 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 3 لاشیں لیاری کے علاقے جہان آباد سے ملیں، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، ملیر، قائد آباد اور سپر ہائی وے سے ایک، ایک لاش ملی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی صورتحال برقرار ہے اور آج پارہ 37 تک پہنچ گیا ہے، حبس اور ہوا میں نمی بڑھنے کی وجہ سے گرمی کا احساس 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔